Abdussamad

عبدالصمد

  • 1952

افسانہ نگار اور ناول نویس ، حساس سماجی موضوعات پر کہانیاں لکھنے کے لیے معروف۔ ساہتیہ اکادمی اعزاز یافتہ ۔

Story writer and novelist; known for his stories on social issues; also a recipient of Sahitya Akademi award.

عبدالصمد کے تمام مواد

9 افسانہ (Story)

    دیر سے رکی ہوئی گاڑی

    گاڑی چلتے چلتے۔۔۔ اچانک۔۔۔ بالکل اچانک رک گئی۔ باہر گھپ اندھیرا۔۔۔ دور دور تک روشنی وغیرہ کا کوئی اتہ پتہ نہیں۔ شاید کوئی گھنا ویرانہ تھا یا پھر کوئی بیاباں۔۔۔ ’’گاڑی کیوں رک گئی۔۔۔؟‘‘ ’’کسی نے چین تو نہیں کھینچی۔۔۔؟‘‘ ’’شاید نہیں۔۔۔ ایسا ہوتا تو پھر گارڈ اور ...

    مزید پڑھیے

    نشان والے

    بیوی نے کہا۔۔۔ ’’اور سب تو ٹھیک ہی ہے، مکان بھی اچھا ہے لیکن آپ جانتے ہیں کہ آپ کا پڑوسی کون ہے۔۔۔؟‘‘ ’’بھئی ہم کل ہی تو آئے ہیں، ابھی تو ہمیں یہاں کی آب و ہوا کا بھی نہیں پتہ، ابھی پڑوسی کے بارے میں مجھے کیسے معلوم ہوسکتا ہے۔‘‘ میں قدرے چڑھ کر بولا۔ ابھی ابھی میں ...

    مزید پڑھیے

    سدّ باب

    موبائل پر بات کرتے کرتے اچانک اس کے چہرے کارنگ بدل گیا۔ موبائل بند کرکے اس نے کچھ سوچا، پھر اٹھ کر کمرے میں ٹہلنے لگا، بیوی غور سے اس کی حرکات و سکنات کو دیکھ رہی تھی، آخر وہ پوچھ بیٹھی۔ ’’کیا ہوا۔۔۔؟‘‘ ’’بھوت۔۔۔!‘‘ مرد کے منہ سے اچانک نکل گیا۔ بیوی کے منہ سے بھی بے ساختہ ...

    مزید پڑھیے

    میوزیکل چیئر

    وقت، تاریخ، دن اور سال۔۔۔ ان میں صرف وقت کی ڈوروں کا سرا ہمارے ہاتھوں میں تھا جسے ہم نے مضبوطی سے پکڑ رکھا تھا ورنہ ریشمی ڈوریاں بہت آسانی کے ساتھ ہمارے ہاتھوں سے پھسلتی رہیں اور ہم ان کے نشانات کو البم میں سجا سجا کے خوش ہوتے رہے۔ کرسیاں چار تھیں، ان کرسیوں پر ناموں کی ...

    مزید پڑھیے

    شرط

    دکان سے باہر آتے ہی اس کا لچکیلا دروازہ ایک خاص ادا کے ساتھ خود بہ خود بندہوگیا، اس نے مسکرا کر بند دروازے کے شیشوں پر اپنا ہاتھ پھیرا اور سامنے بہتی ہوئی دنیا پر ایک نظر ڈالی۔ دنیا، زندگی سے بھرپور، خوبصورت اور رواں دواں تھی اور اس میں اس قدر حرارت تھی کہ اس کی ساری کمزوری اور ...

    مزید پڑھیے

تمام