نثری نظم
نثر ابا نظم اماں دونوں کو انکار ہے یہ جو نثری نظم ہے یہ کس کی پیدا وار ہے صرف لفاظی پہ مبنی ہے یہ تجریدی کلام جس میں عنقا ہیں معانی لفظ پردہ دار ہے نثر ہے گر نثر تو وہ نظم ہو سکتی نہیں نظم جو ہو نثر کی مانند وہ بیکار ہے قافیے کی کوئی پابندی نہ ہے قید ردیف بے در و دیوار کا یہ گھر بھی ...