Aaftab Rais Panipati

آفتاب رئیس پانی پتی

ملکی اور ملی شخصیات ، واقعات اور تہواروں پر اپنی نظموں کے لیے معروف، ’ہندوستانی سورما‘ کے نام سے ایک ڈرامہ بھی لکھا

A poet known for his poems on personalities, incidents, festivals, and topical issues. Also wrote a play called 'Hindustani Soorma'

آفتاب رئیس پانی پتی کی نظم

    دیوالی

    رام کے ہجر میں اک روز بھرت نے یہ کہا قلب مضطر کو شب و روز نہیں چین ذرا دل میں ارماں ہے کہ آ جائیں وطن میں رگھبر یاد میں ان کی کلیجے میں چبھے ہیں نشتر کوئی بھائی سے کہے زخم جگر بھر دیں مرا خانۂ دل کو زیارت سے منور کر دیں رام آئیں تو دیے گھی کے جلاؤں گھر گھر دیپ مالا کا سماں آج دکھاؤں ...

    مزید پڑھیے

    وہ سمجھتے رہیں انگلینڈ کا مال اچھا ہے

    سرفروشان وطن کا یہ خیال اچھا ہے ہند کے واسطے مرنے کا مآل اچھا ہے جذبۂ حب وطن ہو نہ اگر دل میں نہاں ایسے جینے سے تو مرنے کا خیال اچھا ہے ذرۂ خاک وطن مہر درخشاں ہے مجھے وہ سمجھتے رہیں انگلینڈ کا مال اچھا ہے جاں بہ لب ہے ستم ایجاد کے ہاتھوں سے وطن کون کہتا ہے مرے ہند کا حال اچھا ہے ان ...

    مزید پڑھیے

    ہندوستاں

    گو خاک ہو چکا ہے ہندوستاں ہمارا پھر بھی ہے کل جہاں میں پلا گراں ہمارا منہ تک رہا ہے اب تک سارا جہاں ہمارا ہے نام کشوروں میں ورد زباں ہمارا زرخیز ہے سراسر یہ گلستاں ہمارا ہے طائر طلائی ہندوستاں ہمارا بھارت میں دیکھتے تھے ہم صنعتیں جہاں کی مشہور تھی جہاں میں کاری گری یہاں کی وہ بات ...

    مزید پڑھیے

    بھگوان کرشن کے چرنوں میں شردھا کے پھول چڑھانے کو

    اک پریم پجاری آیا ہے چرنوں میں دھیان لگانے کو بھگوان تمہاری مورت پر شردھا کے پھول چڑھانے کو وہ پریم کا طوفاں دل میں اٹھا کہ ضبط کا یارا ہی نہ رہا آنکھوں میں اشک امنڈ آئے پریمی کا حال بتانے کو تم نند کو نین کے تارے ہو تم دین دکھی کے سہارے ہو تم ننگے پیروں ڈھانے ہو بھگتوں کا مان ...

    مزید پڑھیے

    شیام کی یاد

    نند کے لال یشودا کے دلارے موہن ہم تری یاد میں بیتاب ہیں سارے موہن روتے روتے ہوئی بھگتوں کی ترے عمر بسر کس مصیبت میں شب و روز گزارے موہن نام لیوا ترے دنیا سے مٹے جاتے ہیں جاں بہ لب ہیں تری آنکھوں کے ستارے موہن جس کو کرتا تھا کلیجے سے گھڑی بھر نہ جدا چھوڑ رکھا ہے اسے کس کے سہارے ...

    مزید پڑھیے

    چڑھا دیا ہے بھگت سنگھ کو رات پھانسی پر

    گری ہے برق تپاں دل پہ یہ خبر سن کر چڑھا دیا ہے بھگت سنگھ کو رات پھانسی پر اٹھا ہے نالۂ پر درد سے نیا محشر جگر پہ مادر بھارت کے چل گئے خنجر شکستہ حال ہوا قوم کے حبیبوں کا بدن میں خشک لہو ہو گیا غریبوں کا ابھی تو قوم نے نہروؔ کا غم اٹھایا تھا ابھی تو داس کی فرقت نے حشر ڈھایا تھا ابھی ...

    مزید پڑھیے

    آمد سال نو اور بد نصیب ہندی

    آمد ہے سال نو کی سماں ہے بہار کا سرسبز گلستاں ہے دل داغدار کا عشق وطن میں عاشق صادق ہے جاں بہ لب کیا حال پوچھتے ہو غریب الدیار کا یا رب کہیں گے کس طرح ہم بیکسوں کے دن یاد آیا ہے قفس میں زمانہ بہار کا یوں اشک غم ٹپکتے ہیں آنکھوں سے قوم کی ممکن نہیں ہے ٹوٹنا اشکوں کے تار کا اک بار قتل ...

    مزید پڑھیے

    بابا گاندھی

    سوراج کا جھنڈا بھارت میں گڑوا دیا گاندھی بابا نے دل قوم و وطن کے دشمن کا دہلا دیا گاندھی بابا نے الفت کی راہ میں مر جانا پر نام جہاں میں کر جانا یہ پاٹھ وطن کے بچوں کو سکھلا دیا گاندھی بابا نے اک دھرم کی طاقت دکھلا کر ظالم کے چھکے چھوڑوا کر بھارت کا لوہا دنیا سے منوا دیا گاندھی ...

    مزید پڑھیے

    سوز و گداز

    کیوں تامل ہے تجھے روز اجل آنے میں زیست کا لطف ملے گا مجھے مر جانے میں نہ سنو قصۂ آلام تڑپ جاؤ گے درد اور سوز بھرا ہے مرے افسانے میں قلب مضطر کو بنا رکھا ہے گھر حرماں نے اور کیا چیز ہے اس دل کے سیہ خانے میں اب چھلکنے کو ہے ساقی مرے جیون کا گلاس بھر گیا آب فنا عمر کے پیمانے میں خرمن ...

    مزید پڑھیے

    بھارت کے نوجوانوں سے اپیل

    سنو مادر ہند کے نونہالو صداقت پہ گردن کٹا لینے والو اٹھو خواب غفلت مٹا لو مٹا لو کمر بستہ ہو جاؤ ہمت بڑھا لو تمہیں گام ہمت بڑھانا پڑے گا وطن کا مقدر جگانا پڑے گا ترقی کا بھارت کی نغمہ سنا دو محبت کی گنگا دلوں میں بہا دو جو خفتہ ہیں مدت سے ان کو جگا دو صداقت کا دیدوں کی ڈنکا بجا ...

    مزید پڑھیے