سفر طائف: سرکار دو عالم ﷺ کے لیے سب سے زیادہ سخت اذیت والے دن کی کہانی
کیا کیا گزری، کہاں تک اس کی تفصیل کی جائے؟ خلاصہ یہ کہ طائف میں وہ پیش آیا جو کبھی نہیں پیش آیا۔ لیکن طائف کی بات صرف اسی پر ختم ہو جاتی ہے۔ سڑک مڑ رہی تھی لیکن لوگوں نے راستہ کو سیدھا خیال کیا، چوراہے پر کھڑے تھے لیکن کوئی نہیں ٹھٹکا، حالانکہ بخاری میں سب سے بڑی مصیبت کے سوال میں جب یہ ذاتی اقرار موجود تھا:سب سے زیادہ سخت اذیت ان سے (نہ ماننے والوں سے) مجھے اس گھاٹی میں طائف کے دن پہنچی ۔جس دن میں نے عبد یا لیل کے بیٹے پر اپنے کو پیش کیا تھا۔