ظلم اور جہل پر اصرار کرو گے کب تک

ظلم اور جہل پر اصرار کرو گے کب تک
عقل اور فہم سے پیکار کرو گے کب تک
کب تلک عظمت افلاک کے گن گاؤ گے
عظمت خاک سے انکار کرو گے کب تک