زندگی پین ہے
زندگی پین ہے
اس کے ریفل ہو تم
پین کی پائی جاتی ہیں قسمیں بہت
کوئی مونٹیکس ہے کوئی پایلٹ ہے
پین مہنگے ہیں جو ان کی اک خاصیت
من کرے جب آپ ریفل بدل سکتے ہو
لیکن میں پین ہوں ۳ روپے والا
جس میں ایسی کوئی خاصیت تو نہیں
اک کمی ہے مگر
یہ ٹوٹ جائے گا پر ریفل بدلتا نہیں