زندگی چھوٹی ہے سامان بہت
زندگی چھوٹی ہے سامان بہت
اور دل کے بھی ہیں ارمان بہت
کیا حقیقت ہے اسے کیا معلوم
خوش گماں رہتا ہے نادان بہت
ہر قدم پر ہیں صنم خانے کئی
آج خطرے میں ہے ایمان بہت
دوستو کچھ تو کرو اس کے لئے
جانے کیوں دل ہے پریشان بہت
مطمئن ہے جو مقدر سے مجیدؔ
ہے یہ اللہ کا احسان بہت