زندگانی نے دیا ہے یہ مجھے حکم کہ تو

زندگانی نے دیا ہے یہ مجھے حکم کہ تو
شب تاریک کے دامن میں ستارے بھر دے
پھونک دے جمع ہے جتنا خس و خاشاک نفاق
قلب انساں میں محبت کے شرارے بھر دے