زندگانی کے حسیں لمحے خوشی کے وقفے

زندگانی کے حسیں لمحے خوشی کے وقفے
یوں اچانک مرے ہاتھوں سے نکل جاتے ہیں
جس طرح تتلی کے رنگین سبک نازک پر
دوڑتے بچوں کے ہاتھوں سے پھسل جاتے ہیں