ظریفانہ
پنجاب یونیورسٹی کے رجسٹرار ،ایس پی سنگھا کے گیارہ بچوں کے نام کا آخری حصہ "سنگھا" تھا۔ جب ان کے ہاں بارہواں لڑکا پیدا ہوا تو انھوں شوکت تھانوی سے مشورہ کیا کہ اس کا کیا نام رکھوں۔ اس پر شوکت صاحب نے بے ساختہ کہا: آپ اس کا نام بارہ سنگھا رکھ دیجیے۔
ایک بار دلی میں رات گئے کسی مشاعرے یا دعوت سے مرزا غالب ، مولانا فیض الحسن فیض سہارنپوری کے ہمراہ واپس آ رہے تھے۔راستے میں ایک تنگ و تاریک گلی سے گذر رہے تھے کہ آگے وہیں ایک گدھا کھڑا تھا۔مولانا نے یہ دیکھ کر کہا: مرزا صاحب! دلی میں گدھے بہت ہیں۔
مرزا نے کہا: نہیں حضرت، باہر سے آجاتے ہیں۔
مولانا جھینپ کر رہ گئے۔