ظرف

جنت کی خنک ہوا ملی تو
ٹھنڈک ہمیں ناگوار گزری
منہ پھیر کے ناک بھوں چڑھا کے
اک دوجے کو دیکھا اور ہم نے
چاہا کہ ذرا سی نار دوزخ
مل جائے تو ہاتھ تاپ لیں ہم