زنجیر سے ہونے کا نہیں دل بھاری یگانہ چنگیزی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں زنجیر سے ہونے کا نہیں دل بھاری ہوں پاؤں میں کتنی ہی سلاسل بھاری کعبہ کا سفر ہی کیا ہے گھر سے در تک دل سے دل تک مگر ہے منزل بھاری