زبان مادری پوچھی جو اک لڑکے سے کالج میں

زبان مادری پوچھی جو اک لڑکے سے کالج میں
تو وہ بولا نہیں مجھ کو پتا کیا ہے زباں میری
اگر سچ جاننا چاہیں تو سنئے ماسٹر صاحب
''زبان مادری کچھ بھی نہیں گونگی ہے ماں میری''