یوں توں خاصی دیر میں جا کر عشق کا شعلہ بھڑکا ہے

یوں توں خاصی دیر میں جا کر عشق کا شعلہ بھڑکا ہے
چھوٹی عمر میں شادی کے نقصان کا پھر بھی دھڑکا ہے
دولہا اور دلہن کی عمریں پوچھیں تو معلوم ہوا
پچپن سال کی لڑکی ہے اور ساٹھ برس کا لڑکا ہے