یوں تو اس دنیا کی ہر اک چیز نیاری ہے

یوں تو اس دنیا کی ہر اک چیز نیاری ہے
لیکن اپنے دیس کی دھرتی سب سے پیاری ہے
چندا ماموں نیل گگن میں اچھے لگتے ہیں
روشن روشن تارے کیسے پیارے لگتے ہیں
نیل گگن نے اپنی محفل خوب سنواری ہے
کھیت سنہرے بادل گہرے موسم پیارے ہیں
منظر منظر پھول کھلاتے خواب ہمارے ہیں
اللہ کے انعام کا کیسا چشمہ جاری ہے
یوں تو اس دنیا کی ہر اک چیز نیاری ہے
لیکن اپنے دیس کی دھرتی سب سے پیاری ہے