یوں عشق کی آنچ کھا کے رنگ اور کھلے

یوں عشق کی آنچ کھا کے رنگ اور کھلے
یوں سوز دروں سے روئے رنگیں چمکے
جیسے کچھ دن چڑھے گلستانوں میں
شبنم سوکھے تو گل کا چہرہ نکھرے