یوٹیوب کی یوٹیوبرز کے لیے بڑی خبر

  یوٹیوب کی یوٹیوبرز کے لیے بڑی خبر

جوں جوں ویڈیوز دیکھنے والوں کی دنیا بڑھتی جارہی ہے، یوٹیوب پر اپنا مواد پیش کرنے والے یوٹیوبرز کا بزنس بھی بڑھ رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یوٹیوب کے بزنس میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ یوٹیوب اپنے یوٹیوبرز کے لیے ایسی کئی پالیسیاں اور فیچرز بناتی رہتی ہے جو ان کے کام اور بزنس میں اضافے کا باعث بنیں اور وہ مزید اچھی اور زیادہ ویڈیوز بنا کر یوٹیوب پر ڈالتے رہیں۔

ابھی چند روز  پہلے یوٹیوب نے آفیشلی اپنے ایک فیچر یعنی مونیٹائزیشن کی پالیسی میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں جو کہ مستقبل میں چینل اونرز کے لیے فائدہ کا باعث بنے گی۔

یوٹیوب میں دو طرح کی ویڈیوز چلتی ہیں؛ ایک لینڈسکیپ ہوتی ہیں اور دوسرا یوٹیوب شارٹس ہوتی ہیں۔ پہلے دونوں کا مونیٹائیزیشن کے لیے ایک ہی ٹارگٹ ہوتا تھا جو کہ 4000 گھنٹے واچ ٹائم اور 1000 سبسکرائبرز پورے کرنے کا تھا۔ یوٹیوب شارٹس ہوں یا لینڈسکیپ والے ویڈیوز، دونوں کے لیے یہی ہدف ہوتا تھا جس کے پورا ہوتے ہی یوٹیوب سے آمدن آنا شروع ہو جاتی تھی۔

مگر اب یوٹیوب نے دونوں کو علیحدہ کردیا ہے اور نئی پالیسی کے  مطابق لینڈسکیپ والی ویڈیوز کے لیے ٹارگٹ وہی رہے گا یعنی 4000 گھنٹے واچ ٹائم اور 1000 سبسکرائبرز پورے کرنے ہوں گے،  نیز یوٹیوب کی آمدن چونکہ یوٹیوب ایڈز سے ہوتی ہے تو انکا 55 فیصد یوٹیوبر کو دیتا ہے یعنی جسکی ویڈیو ہوتی ہے یوٹیوب اسے دیتا ہے اور باقی 45 فیصد یوٹیوب خود رکھتا ہے۔

 لیکن دوسری جانب یوٹیوب شارٹس  کے لیے یوٹیوب نے پالیسی مختلف کردی ہے۔ اب شارٹس بنانے والے افراد 1000 سبسکرائبرز اور ساتھ ہی ساتھ 10 ملین ویوز پورے کریں گے تو پھر مونیٹائزیشن آن (on) ہو جائے گی جس سے پھر یوٹیوب کی طرف سے آمدن شروع ہوجائے گی۔ یہ ٹاسک تین ماہ کی مدت میں پورا کرنے والے شارٹس کے یوٹیوبرز کو ہونے والی آمدن سے یوٹیوب خود 55 فیصد رکھے گا جبکہ یوٹیوبرز کو 45 فیصد رقم ملے گی۔

یوٹیوب کے نئے فیچرز

یوٹیوب نے اپڈیٹ دی ہے آنے والے سال یعنی 2023 کو یہ سب تبدیلیاں ہونگی اور اس کے ساتھ ساتھ نئے فیچر بھی ڈالے جائیں گے۔ وہ فیچرز درج زیل ہیں؛

  • سپر تھینکس(Super Thanks)
  • کریئیٹر میوزک(Creator Music)
  • سپر چیٹ(Super Chat)
  • سپر سٹیکرز(Super Stickers)
  • چینل ممبرشپ(Channel Membership)

 

یوٹیوب نے اپنی اس پالیسی کے تحت یوٹیوبرز کے لیے آسانی کردی ہے چونکہ وقت کی تیزی کے ساتھ یوٹیوب ابھرتا جا رہا ہے اور دنیا میں کافی لوگ اس سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے اپنے اپنے یوٹیوب چینلز بنا رہے ہیں۔
 

 

متعلقہ عنوانات