یومِ آزادی مبارک: گوگل کا پاکستان کے جشنِ آزادی پر خراج تحسین، ڈوڈل جاری کردیا

آج 14 اگست ہے،پاکستان کا یومِ آزادی۔ آج سے 75 برس پہلے 14 اگست 1947 کو پاکستان آزاد اور خودمختار مملکت کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرا۔
آج یومِ آزادی کا آغاز پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں 31 روپوں کی سلامی اور مساجد میں امن و سلامتی کے ساتھ ہوا۔ ملک بھر جشنِ آزادی کی تقاریب اور پرچم کشائی کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
پاکستان کے یومِ آزادی پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے گوگل نے ڈوڈل جاری کیا ہے۔کیا آپ جانتے ہیں کہ اس ڈوڈل آرٹ ورک میں جو عمارت دکھائی گئی ہے وہ کون سی ہے اور اس کی اہمیت کیا ہے؟
یومِ آزادی پر گوگل کا ڈوڈل:
گوگل نے پاکستان کے یومِ آزادی پر جو ڈوڈل جاری کیا ہے اس میں کراچی کی ایک خوب صورت اور یادگار عمارت "فریئر ہال" کو دکھایا گیا ہے۔
فریئر ہال کراچی:
فریئرہال کراچی کا سابقہ ٹاؤن ہال ہے جو 1865 میں تعمیر کیا گیا۔اب اس عمارت کو لائبریری میں تبدیل کردیا گیا ہے۔یہ کراچی کی سب سے بڑی لائبریری ہے جسے لیاقت نیشنل لائبریری کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ اس میں ستر ہزار سے زائد کتب اور مسودات کا ذخیرہ موجود ہے۔


1980 میں پاکستان کے معروف مصور صادقین نے اس عمارت کی اندرونی چھت کو خطاطی اور آرٹ سے تزئین و آرائش کی۔

فریئر ہال،باغ جناح،صادقین گیلری اور لیاقت لائبریری یہ چاروں نام ایک ہی جگہ کے ہیں۔ فریئر ہال کراچی میں عبداللہ ہارون روڈ (سابقہ وکٹوریہ روڈ) اور فاطمہ جناح روڈ (سابقہ بونس روڈ) کے درمیان واقع ہے۔

متعلقہ عنوانات