یہ وہ فضا ہے جہاں فرق صبح و شام نہیں

یہ وہ فضا ہے جہاں فرق صبح و شام نہیں
کہ گردشوں میں یہاں زندگی کا جام نہیں
دیار پاک میں مت پڑھ کلام روح افزا
کہ مقبروں میں خطیبوں کا کوئی کام نہیں