یہ شعلۂ حسن جیسے بجتا ہو ستار

یہ شعلۂ حسن جیسے بجتا ہو ستار
ہر خط بدن کی لو میں مدھم جھنکار
رنگین نگاہ سے کھل اٹھتے ہیں چمن
رس ہونٹوں کا پی کے جھوم اٹھتی ہے بہار