یہ شوق شراب و جام و مینا کیسا

یہ شوق شراب و جام و مینا کیسا
ساقی نہیں تو اگر تو پینا کیسا
آنکھوں سے نہاں ہے تو تو ہستی کیا ہے
آغوش میں تو نہیں تو جینا کیسا