یہ مرا وجدان اس سے بہرہ ور پہلے سے ہے
یہ مرا وجدان اس سے بہرہ ور پہلے سے ہے
جو بتائے گا مجھے اس کی خبر پہلے سے ہے
تم نے کرنا کچھ نہیں آنا ہے رہنا ہے یہاں
ورنہ قائم تو یہاں جادو نگر پہلے سے ہے
دل کو دلی کی طرح تو نے اجاڑا ہے فقط
مت سمجھ لینا کہ یہ زیر و زبر پہلے سے ہے
چلچلاتی دھوپ میں آواز دیتا ہے مجھے
گھر کے آنگن میں کھڑا وہ اک شجر پہلے سے ہے
یہ میرے دل میں فرحؔ ویرانیاں پہلے سے ہیں
تیرے جانے سے نہیں سونا یہ گھر پہلے سے ہے