یہ منتر بھی پرانے جام جم بھی

یہ منتر بھی پرانے جام جم بھی
بہت دیکھے ہیں یہ نقش قدم بھی


یہ ناٹک ہو رہے ہیں مدتوں سے
کہاں تک تالیاں پیٹیں گے ہم بھی


نئے سجدے نئی ہیں سجدہ گاہیں
رکھے جائیں گے بوسیدہ صنم بھی


ابھی پردے اٹھیں گے دیکھ لینا
نظر آئیں گے پس منظر میں ہم بھی