یہ کون بغل گیر ہوا خوشبو کی طرح

یہ کون بغل گیر ہوا خوشبو کی طرح
آنکھوں کے گہر جاگ اٹھے جگنو کی طرح
احساس کی اس بارہ دری پر اب تک
اک چاند سلگ رہا ہے آنسو کی طرح