یہ حسین فطرت کے حسن کا انیلا پن
یہ حسین فطرت کے حسن کا انیلا پن
زندگی کے عارض پر یہ کریہہ پیلا پن
اف یہ بیتی راتوں کی یاد کا کٹیلا پن
آنے والی صبحوں کے دھیان کا رسیلا پن
کھائے گا شکست اک دن صبر و ضبط پیہم سے
درد کا تسلسل اور جبر کا ہٹیلا پن
زندگی کی موسیقی کس ستم کی شاکی ہے
حزن ہے نواؤں میں لے میں ہے چٹیلا پن