یہ دل ہے اب تمہارا بولتے ہیں
یہ دل ہے اب تمہارا بولتے ہیں
ذرا سن لو دوبارہ بولتے ہیں
وہاں پر لوگ پیاسے مر رہے ہیں
چلو پانی کا نعرہ بولتے ہیں
امانت تم کسی کی ہو مگر سب
تمہیں اب تک ہمارا بولتے ہیں
جو جگنو ہم نے ٹانکا تھا فلک پر
اسی کو لوگ تارا بولتے ہیں
کہ ہم تم ہیں محبت میں جہاں پر
ہمیں سب ویر زارا بولتے ہیں
انہیں کوئی سمندر کیا ڈبوئے
بھنور کو جو کنارا بولتے ہیں