یہ بوسیدہ پھٹی گدڑی یہ سوراخوں بھری کملی اختر انصاری 07 ستمبر 2020 شیئر کریں یہ بوسیدہ پھٹی گدڑی یہ سوراخوں بھری کملی جسے سب آسماں کے نام سے موسوم کرتے ہیں تری رحمت کے قرباں! اس کو نیچے پھینک دے یارب زمیں والے بہت راتوں کی سردی میں ٹھٹھرتے ہیں