یہ بھی سچ ہے کہ مجھے دل سے بھلایا ہوگا

یہ بھی سچ ہے کہ مجھے دل سے بھلایا ہوگا
یہ بھی سچ ہے کہ کبھی چین نہ پایا ہوگا
یہ بھی سچ ہے در و دیوار پہ اپنے گھر کے
لکھ کے سو بار مرا نام مٹایا ہوگا