یہ بھی کیا چال ہے ہر گام پہ محشر کا گماں احمد ندیم قاسمی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں یہ بھی کیا چال ہے ہر گام پہ محشر کا گماں پائلیں بجتی ہیں لہنگے کی کماں تنتی ہے یوں چلو جیسے اترتی ہے کہستاں سے ہوا جیسے رنگوں کے تموج سے کرن بنتی ہے