یہ آج کی دنیا بھی ہے مرنے والی

یہ آج کی دنیا بھی ہے مرنے والی
اک زندگیٔ نو ہے ابھرنے والی
ہم پچھلی صدی میں ہیں ابھی اور یہاں
موجودہ صدی بھی ہے گزرنے والی