یادیں

یہ اچانک
میری آنکھیں
شبنمی کیوں ہو جاتی ہیں
شاید
یہ یادیں ہیں
ان کی جو بچھڑ گئے
تنہا لمحوں میں
شبنم کی صورت
چپکے سے
میری پلکوں کو بھگو جاتی ہیں