عالمی منظر نامہ

کیا آبادی کا بحران دنیا کے سب سے بڑے ملک کو بھی لے ڈوبے گا؟

ابتدائے آفرینش سے مرد و عورت کا باہمی تعلق انسانیت کی بقا اور افزائش کے لیے قیمتی سمجھا جاتا ہے اور دنیا کے ہربڑے مذہب اور ہر تمدن نے اسے اسی مقصد کے حصول کا ذریعہ قرار دیا ہے۔ لیکن آج کے دور کے مادہ پرستانہ نظریات کی زد سے یہ شعبہ بھی محفوظ نہیں رہا۔ مغرب کے بہت سے ممالک میں شادیاں اگرچہ ہوتی ہیں لیکن اس تعلق میں جڑنے والے مرد و عورت اب افزائش نسل کرنے کو تیار نہیں ہیں۔نتیجہ نکل رہا ہے تیزی سے کم ہوتی ہوئی آبادی اور بوڑھوں کی اکثریت کی صورت میں۔

مزید پڑھیے

ترکی اور سعودی عرب کے سرد تعلقات کی برف کیسے پگھلنا شروع ہوئی؟

اسلامی دنیا میں ان دو ممالک سے ہٹ کر ایک اور طاقت بھی موجود ہے جو اپنی الگ ترجیحات اور مفادات رکھتی ہے۔ اس کی خارجہ پالیسی نہ تو سعودی عرب کے دباؤ میں ہوتی ہے اور نہ ہی ایران کے۔ اسلامی دنیا میں کچھ مثبت اقدامات اور بیشتر جگہ پسند کی جانے والی اخوان المسلمون اور حماس جیسی مزاحمتی تحریکوں کی حمایت نے اس کو اور اس کے موجودہ صدر طیب رجب اردگان کو ہر دل عزیز بھی بنا رکھا ہے۔ لیکن بہرحال اس طاقت کے اپنے مفادات ہیں جو کہ وقتاً فوقتاً نظر بھی آتے رہتے ہیں۔

مزید پڑھیے

مہنگائی سے جان چھڑانے کے سات طریقے

روس نے صرف یوکرین پر ہی حملہ نہیں بلکہ پوری دنیا متاثر ہورہی ہے۔ اس تنازعے میں جہاں سیاسی حالات غیر یقینی حد تک چلے گئے ہیں وہیں عالمی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ یوکرین میں تو انسان روسی گولیوں سے مررہے ہیں لیکن دنیا بھوک سے مرجائے گی؟ غذائی قلت کی وجوہات کیا ہیں؟ اس غذائی بحران کا روس یوکراین تنازعے بھلا کیا تعلق؟ کیا ہم جیسے ترقی پذیر ممالک اس غذائی بحران پر قابو پاسکتے ہیں؟

مزید پڑھیے

دنیا میں توانائی کا بحران: تیل کی قیمتیں ابھی کتنی بلند ہوں گی؟

پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اس وقت نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں صارفین کے لیے ایک بڑی پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ روس یوکرین جنگ اس وقت تیل کی قیمتیں بڑھنے کا سب سے بڑافیکٹر ہے۔ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی عالمی تنظیم اوپیک کا کہنا ہے کہ  ابھی یہ قیمتیں اور بڑھیں گی۔

مزید پڑھیے

اسرائیل فلسطینی مسلمانوں کی جاسوسی کیسے کرتا ہے؟

وہ لوگ جن کے فون اچانک "آف لائن"  ہو جائیں یا وہ لوگ جو بہت زیادہ بجلی استعمال  کریں ، IJOP خود بخود  انہیں شناخت کر دیتا ہے اور انہیں پولیس تفتیش کے لیے  بلا لیتی  ہے۔ پھر ان میں سے کچھ کو بعد میں "سیاسی تعلیم" کے لیے حراست میں لے کر قید کر دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیے

بھارت میں ہندتوا کے نئے مسلم کش اقدامات :جرم ضعیفی کی سزا یا کچھ اور؟

حالیہ واقعات میں حکومتی آشیرواد سے بھارت کے دارالحکومت دہلی سمیت دیگر جگہوں پر مسلمانوں کے گھر بلڈوزر سے مسمار کیےجا رہے ہیں۔ یہ وہی دہلی ہے جس کی اینٹ اینٹ قطب الدین ایبک سے لے کر آخری مغل بادشاہ نے جوڑی تھی۔ آج اسی دلی میں مسلمانوں کے سر کی چھتیں ملیا میٹ ہو رہی ہیں اور ان کاکوئی پرسان حال بھی نہیں۔

مزید پڑھیے

بحرالکاہل پر قبضے کی جنگ: کیا ایک نیا محاذ تیار ہے؟

بحر الکاہل دنیا کا سب سے بڑا پانی کا ذخیرہ ہے۔ اس کے ایک طرف امریکہ ہے جبکہ دوسری طرف ایشیا کی مختلف اقوام کے مابین اس کے پانیوں پر بالادستی کے لیے محاذ گرم ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے میں جنوبی کوریا، جاپان، چین اور آسٹریلیا سب نے اپنی بحری افواج بڑھا دی ہیں تاکہ وہ بحر الکاہل پر اپنا تسلط جما سکیں۔

مزید پڑھیے

فرانسیسی صدارتی انتخاب: مسلم خواتین کے سروں کی چادریں خطرے میں

اب مسلمانوں کے پاس بہت ہی مشکل انتخاب ہے۔ کیا وہ ایسی خاتون کو روکنے کے لیے جو ان کے سروں کی چادریں چھیننا چاہتی ہے، ایسے شخص کو ووٹ دیں جو گستاخانہ خاکوں کی حمایت کرتا ہے۔ یہ بہت ہی مشکل صورتحال ہے۔

مزید پڑھیے

سویڈن میں دنگے: قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا شعبدہ باز سیاست دان کون ہے؟

وہ پولیس کی سخت حفاظت میں تھا۔ وہاں موجود دو سو کے قریب مسلمانوں نے پولیس سے التجائیں کیں کہ خدارا اس شعبدہ باز کو ایسے بدترین اقدام سے روکیں۔ پولیس نے مسلمانوں کو نظرانداز کیا۔ شعبدہ باز وہ اقدام کر گیا جس نیت سے وہ وہاں آیا تھا۔ رب تعالیٰ کے حکم نامے کے نسخے کو نذرآتش دیکھ کر مسلمان صبر نہ کر پائے اور احتجاج کرنے لگے۔

مزید پڑھیے

چین کا عراق میں بڑھتا اثر رسوخ: کیاامریکہ اپنی چوہدراہٹ بچا پائے گا؟

عراق مشرق وسطیٰ میں چین کا سب سے بڑا تجارتی حلیف بن کر ابھرا ہے۔ اس سے چین، سعودی عرب اور روس کے بعد تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ تیل حاصل کر رہا ہے۔ عراق کی خلیج فارس اور آبنائے ہرموس کے نزدیک تزویراتی اہم جگہ اور تیل کے ذخائر نے اسے بیلٹ اور روڈ انیشی ایٹو کے لیے اہم ملک بنا دیا ہے۔ جیسے ہی امریکہ اس علاقے سے پیچھے ہٹے گا ، چین اپنا اثر بڑھا دے گا۔

مزید پڑھیے
صفحہ 9 سے 18