پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے خارج کیوں نہیں ہوا؟
پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط پوری کردیں، مطلوبہ 34 اہداف مکمل کردیے لیکن پاکستان پھر بھی گرے لسٹ سے نہیں نکل سکا۔ کہیں امریکہ نے تو۔۔۔
پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط پوری کردیں، مطلوبہ 34 اہداف مکمل کردیے لیکن پاکستان پھر بھی گرے لسٹ سے نہیں نکل سکا۔ کہیں امریکہ نے تو۔۔۔
کورونا وائرس تین برس سے پوری دنیا کو اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اب کورونا وائرس سے متعلق تمام پابندیوں کو تقریباً ختم کردیا گیا ہے اور زندگی اپنے معمول پر واپس آچکی ہے۔ لیکن پاکستان اور چین سمیت کئی ممالک میں کورونا کے نئے ویری اینٹ اورعالمی آمدورفت کے بعد سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا کورونا کا خطرہ ٹل گیا ہے یا نہیں۔چین میں دوبارہ لاک ڈاؤن کیوں لگایا گیا ہے؟اب تک دنیا میں کتنے افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے؟کیا ہمیں کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے آج بھی احتیاط کی ضرورت ہے؟
۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ چین کا خیال ہے کہ جاپان کی طرف سے اپنی پر امن رہنے کی پالیسی چھوڑ کر مسلح ہونے کی کاوشیں صرف امریکی پالیسی کا اظہار ہے۔ اپنی وہی پالیسی جس کے تحت وہ چین کو قابو میں کرنا چاہتا ہے اور کواڈ سمیت اوکس جیسے اتحاد بناتا پھرتا ہے۔ شنگریلا سمٹ میں تو شاید چینی وزیر دفاع نے جاپان کو براہ راست نشانے پر نہیں لیا لیکن آج کل چینی اخبارات جاپان کی دفاعی پالیسیوں میں تبدیلی پر کڑی تنقید کرتے نظر آتے ہیں۔
14 جون کو دنیا بھر میں "سٹرابری سپُر مون" کا مشاہدہ کیا جائے گا یعنی چاند اپنی پوری جولانی کے ساتھ آسمان پر روشن ہوگا۔سُپرمون دراصل چودھویں کا چاند ہوتا ہے لیکن معمول سے زیادہ بڑا اور روشن نظر آتا ہے۔فُل مون کب سُپر مون بنتا ہے؟ کیا سٹرابری سُپرمون "گلابی یا سرخ رنگ" کا ہوگا؟ پاکستان میں سُپر مون کب دیکھا جاسکے گا؟ چاند کے کتنے نام ہیں؟ یہ سب جانیے اس تحریر میں۔
اسلامو فوبیا نے بھارتی ہندوؤں کو نفسیاتی مریض بنا کر رکھ دیا ہے۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ بھی اس خباثت کا شکار ہیں۔ کیا بھارت میں ہونے والی حالیہ گستاخی اتفاقیہ تھی یا یہ کسی مہم جوئی کا حصہ ہے؟ اس واقعے کا گیان واپی مسجد کیس سے کیا تعلق ہے؟ یہ واقعہ کس پس منظر میں ہوا۔۔۔اس کے پیچھے اصل کہانی کیا ہے۔۔۔؟ آئیے اس سے پردہ اٹھاتے ہیں:
بھارت میں توہینِ رسالت ﷺ کا واقعہ کس کی ایما پر ہوا؟ توہین آمیز بیان دینے والی نوپورشرما کون ہے؟ بھارتی حکمران جماعت کا اس میں کیا کردار ہے؟ بھارت میں اس پر کیا ردعمل آیا؟ عرب سوشل میڈیا نے کیسے بھارت پر دباؤ ڈالا؟ کس عرب ملک نے بھارت سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا؟ اس تکلیف دہ واقعے سے جڑے چند پہلوؤں کا جائزہ لینے کی کوشش کرتے ہیں۔
پاکستان میں تو مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے۔۔۔کیوں کہ تیل 30 روپے اور بجلی 8 روپے مہنگی ہوگئی۔۔۔ہمارے ہاں مہنگائی تیل اور بجلی کی وجہ سے ہوتی ہے۔۔۔اگر تیل اور بجلی ہی ختم کردی جائے تو۔۔۔! خیر ہم تو آپ کو یہ خبر دینے والے تھے کہ چین میں بھی مہنگائی بڑھ رہی ہے۔۔۔ ایک لاکھ چینی حکام نے سر جوڑ لیے۔ پلان 33 تشکیل۔۔۔ کیا وہاں پر بھی پیٹرول مہنگا ہوگیا ہے؟ ارے نہیں بھئی۔۔۔پھر کیا ہوا۔۔۔کیا پاکستان اپنے دوست سے کچھ سیکھ پائے گا؟ یہ سب جانیے اس رپورٹ میں
پاکستان میں تیل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں اور ابھی ان میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔ کیا تیل سستا ہوپائے گا؟ بجلی کی کمی کو شمسی توانائی (سولر انرجی) کے ذریعے پورا کرنے کے لیے گھریلو سطح پر سولر پلیٹوں کا استعمال خاصا عام ہو چکا ہے۔ کیا پیٹرول کا متبادل بھی کچھ ہوگا ؟ کیا تیل دنیا سے ختم ہونے والا ہے؟ اگر دنیا میں زیر زمین تیل (یعنی فوسل فیول) کا ذخیرہ ختم ہو گیاتو پھر توانائی کی یہ ضروریات کیسے پوری کی جائیں گی؟ آئیے ان سوالات کے جواب تلاش کرتے ہیں۔
ایک طرف امریکہ و فرانس جیسے ممالک ہیں جو اپنی معیشتیں غریب ممالک کے وسائل پر دوڑاتے جیمز ویب ٹیلی سکوپ جیسے خلائی مشن پر دس ارب ڈالر سے زائد خرچ کردینے کے قابل ہیں لیکن دوسری طرف اسی کرہ ارض پر پچاس ایسے ممالک بھی ہیں جن میں بھوک ، قحط اور افلاس نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔
ایک نسبتاً طویل خاموشی کے بعد داعش کا دوبارہ زندہ ہوجانا دنیا کے سب امن پسند انسانوں کے لیے پریشانی کا باعث ہے۔کیا انسانی زندگی کی قدروقیمت سے ناواقف اور اپنے مخالفوں کو تکفیری حربوں سے نیست و نابود کردینے والی داعش ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے۔ اور اب اس کا ہدف کیا ہے:پاکستان، افغانستان یا اس سے آگے کچھ اور؟؟