بھارت میں اردو کش کمپین کی تازہ لہر
برصغیر پر انگریزوں کی نوآبادیات قائم ہونے تک اردو اور ہندو زبانوں کو مجموعی طور پر ہندوستانی کہا جاتا تھا۔ یہ برطانوی ماہر لسانیات جان گلکرسٹ تھے جنہوں نے پہلی بار ہندوستانی کو دو وسیع اقسام میں درجہ بند کیا اور دونوں کی الگ الگ تعریف کی۔ - فارسی اور عربی سے متاثر الفاظ کو اردو کے طور پر شناخت کیا گیااور سنسکرت سے متاثر ہونے والے الفاظ ہندی بن گئے۔ تاہم، بولی جانے والی اردو ہندی سے ملتی جلتی ہے اور دونوں کی ایک مشترکہ گرامر ہے اور ان کے الفاظ کا ایک بڑا ذخیرہ ملتا جلتا ہے۔