عالمی منظر نامہ

تحریک عدم اعتماد، جمہوریت کی دنیا کا خطرناک ہتھیار، کیسے؟

دنیا میں تحریک عدم اعتماد پارلیمانی جمہوری سیاست کی شطرنج کا وہ مہرہ ہے جو اقتدار کی غلام گردشوں میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے میں خاصا اہم رہتا ہے۔ یہ مہرہ گزشتہ تین صدیوں سے سیاسی ایوانوں میں حل چل مچاتا کئی وزرائےاعظم کے ہاتھ سے طاقت کا قلمدان چھین چکا ہے۔

مزید پڑھیے

سری لنکا میں تاریخ کا بدترین بحران – پاکستان کے لیے سبق کیا ہے؟

ان سب حالات میں سری لنکا کا روپیہ لڑھکتا تین سو روپے فی ڈالر کی سطح سے بھی نیچے جا چکا ہے۔ لوگ سڑکوں پر ہیں اور حکومت بالخصوص صدر گوٹبایا راجا پکسا سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں۔ سری لنکا کا ایک اور درد سر سات ارب ڈالر سے زائد وہ قرضہ ہے جو اسے اس سال دینا ہے۔ اس میں ایک بلین کے لگ بگ سورن بانڈز sovereign bonds کی ادائیگی بھی شامل ہے جو اسے جولائی میں کرنا ہے۔

مزید پڑھیے

اسرائیل عرب وزرا ئےخارجہ نگیو سمٹ :کیا ایران خود پر سے پابندیاں ہٹوا پائے گا؟

اس سمٹ سے دنیا کو بہر حال پیغام چلا گیا کہ عربوں اور اسرائیل کے مابین پیار کی پینگیں بڑھ رہی ہیں۔ اس پر پاکستان جیسے ممالک سوچ میں ضرور پڑ گئے ہیں کہ ہم کیا کریں۔ حکومت پاکستان جو بھی کرے ہمارا موقف تو اس سب پر وہی ہے جو ہمارے محسن لیڈر قائد اعظمؒ کا تھا۔

مزید پڑھیے

چیچنیا کے مسلمان روسی فوجی بن کر لڑنے پر کیوں مجبور ہیں؟ چیچن بلاگر کا انٹرویو

مجھے یاد ہے جب انہوں نے گروزنی کی مرکزی مارکیٹ پر بمباری کی تھی اور 150 افراد مارے گئے تھے۔ میں اس کے ایک دن بعد وہاں گیا تھا اور منظر بہت ہی ہلا دینے والا تھا۔ اس وقت لوگ وہاں سے لاشیں لے جا چکے تھے لیکن وہاں خون ہر طرف بکھرا تھا۔ خالی گلیا ں تھیں، ٹوٹی کھڑکیا تھیں اور ایک قاتل خاموشی تھی۔

مزید پڑھیے

علاقائی کانفرنس کے ذریعے چین اور پاکستان نے امریکہ کو کیا پیغام دیا؟

ایک طرف چین نے امریکہ اور مغرب کی ان امیدوں پر پانی پھیر دیا جو یہ سوچ رہے تھے کہ بچیوں کے سکول بند ہونے پر چین کی طرف سے ردعمل ایک عالمی ضرورت ہے اور وہ ضرور آئے گا، بلکہ چین نے الٹا امریکہ سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ وہ طالبان کے منجمد اثاثے بحال کردے تاکہ اس کی معیشت کو سہارا ملے

مزید پڑھیے

کشمیر اور فلسطین کے وہ مسائل جو آپ نہیں جانتے

کشمیر اور فلسطین ایک تاریخی جدوجہد کا نام ہے جو دو متنازعہ اور مقبوضہ علاقے ہیں۔ پاکستان اور ہندوستان کے پارٹیشن کے بعدتنازعہ کشمیر شروع ہوا،دونوں ممالک کے مطابق جمو و کشمیر کا پورا خطہ ان کا ہے۔ فلسطین میں مسجدِ اقصیٰ چونکہ مسلمانوں اور یہودیوں دونوں کے لیے ایک مقدس مقام کی حیثیت رکھتی ہے تو گویا یہودیوں کا دعویٰ یہ ہے کہ فلسطین ان کی ریاست ہے اس لیے وہ قابض ہونا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیے

کیا اسرائیل دہشت گرد ریاست ہے؟

palestinian-child-throwing-rock-at-israeli-tank-photo-by-musa-AL-SHAER-e1481141346313.jpg

فلسطین اور اسرائیل کا تنازعہ ایک ایسا معاملہ ہے جو گذشتہ کئی دہائیوں سے جوں کا توں برقرار ہے اور عالمی حقوق کی تنظیمیں ہزارہا کوششوں کے باوجو بھی اس کا حل نہیں نکال سکی ہیں۔

مزید پڑھیے

روس یوکرین جنگ: مغرب اپنے دوہرے معیارات کب تک چھپاپائے گا؟

کیوں یوکرائنی جو روسی افواج کا مقابلہ کر رہے ہیں، مغرب اور امریکہ کے ہیرو ہیں جبکہ اسی عمل کی وجہ سے تو فلسطینی دہشتگرد قرار دیے جاتے ہیں۔ کیوں یہ ممالک آج روس کے مقابلے کے لیے جدید اور جنگ کا پانسا بدل دینے والے ہتھیار بھیج رہے ہیں جبکہ فلسطین میں تو انہوں نے اس قسم کے ہتھیار اقابض اسرائیلی افواج کی امداد کے لیے بھیجے تھے۔

مزید پڑھیے

کیا ہم سب جغرافیے کے قیدی ہیں؟ٹم مارشل کی کتاب پر خوب صورت تبصرہ

پیوٹن جب نیٹو کے یوکرین کی طرف بڑھتے قدم دیکھتے ہیں تو کیوں سیخ پا ہونے لگتے ہیں، کیوں چین تبت اور سنک یانگ کو ہر قیمت پر اپنا حصہ بنانا چاہتا ہے، امریکہ نے دو سمندروں بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس کے درمیان کیسے خود کو ناقابل تسخیر بنا لیا ہے، یورپ کے ممالک آپس میں اکٹھے کیسے ہیں، افریقہ کے خطے کی مشکلات کیا ہیں، مشرق وسطیٰ کے ممالک کی سرحدوں نے کیا تنازعات جنم دیے ہیں، برصغیر پاک و ہند کے دونوں بڑے ممالک کےلیے کیا جغرافیائی مجبوریاں ہیں اور جنوبی امریکہ کا خطہ کیا عجائبات سمیٹے بیٹھاہے

مزید پڑھیے
صفحہ 10 سے 18