سویڈین دنیا کا پہلا "وائرلیس چارجنگ روڈ" تیار کرے گا

سویڈن میں ایک ایسی سڑک تیار کی جارہی ہے جو چلتی برقی گاڑی (الیکٹرک کار) کو چارج کرسکے گی۔

سویڈش ٹرانسپورٹ ایڈمنسٹریشن نے تجرباتی طور پر ایک ایسی سڑک کا منصوبہ بنایا ہے جو وائرلیس طور پر چلتی گاڑیوں چارج ہوسکیں گے۔

سمارٹ روڈ گوٹ لینڈ نامی منصوبے کے تحت ایک میل سڑک کی تعمیر کرے گی۔ اس کے لیے ٹیکنالوجی اسرائیلی کمپنی الیکٹ-ریون فراہم کررہی ہے۔ اس منصوبے پر 12.5 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔

وائرلیس چارجنگ روڈ: کیسے کام کرے گا؟

 

اگر یہ تجرباتی منصوبہ کامیاب ہوتا ہے تو سویڈن اس قسم کے 1200 میل سے زائد طوالت کے روڈ تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔