یوٹیوب اپنا ڈیٹا کہاں پر جمع (سٹور) کرتا ہے؟

یوٹیوب دنیا کا دوسرا بڑا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے۔ اس کے پاس ویڈیو فارمیٹ میں سب سے بڑا ذخیرہ ہے۔ اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ یوٹیوب اپنا ڈیٹا کہاں جمع (سٹور) کرتا ہے؟ کیا یوٹیوب کے پاس اتنی جگہ (میموری)ہے کہ آنے والے کئی برس وہ ڈیٹا  جمع کرتا رہے؟ کہیں یوٹیوب کی "میموری فُل" تو نہیں ہوجائے گی؟ اگر آپ ان سوالات کے جواب جاننا چاہتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے لیے ہے۔

ان سب سوالات کا جواب جاننے سے پہلے ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ ہماری ڈیٹا سٹوریج کی صلاحیت آج سے چند برس پہلے کیا تھی اور اب کیا ہے۔

آپ کے موبائل فون کی میموری کتنی ہے؟

آج سے پندرہ بیس سال قبل جب ہمارے ہاں ابھی سمارٹ فون اتنا عام نہیں تھا تب ہمارے موبائل فون کی انٹرنل میموری نہ ہونے کے برابر ہوتی تھی۔ پھر میموری کارڈز کی ایکسٹرنل میموری استعمال کرنے کا رواج ہوا۔ سمارٹ فون متعارف ہونے سے موبائلوں کی ذاتی سٹوریج بڑھنے لگی۔ آج ہم لوگ بھگ پندرہ سال پہلے کے سائز کے سمارٹ فونز ہی استعمال کرتے ہیں لیکن ان کی انٹرنل میموری کارڈ کے ہی کئی سو گیگا بائٹس پر مشتمل ہوتی ہے اور اگر ایکسٹرنل میموری کارڈ بھی استعمال کر لیا جائے تو کئی گنا اور یہ میموری بڑھ سکتی ہے ۔ اس ساری گفتگو سے آپ کو اتنا اندازہ ہو گیا ہو گا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے پاس تھوڑی سپیس میں زیادہ ڈیٹا سٹور کرنے کے ذرائع آتے جا رہے ہیں ۔۔۔اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے ۔

یوٹیوب دوسرا بڑا سوشل میڈیا پلیٹ فارم

Description: F:\AlifYar\جون الف یار\shahid\شاہد\youtube_seo_8AC8901042FB3.jpg

یوٹیوب دنیا میں فیس بک کے بعد  دوسرا بڑا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے۔ ڈیجیٹل اعداد و شمار کی مشہور ویب سائٹ statista.com کے مطابق جنوری 2022 تک یوٹیوب کے سبسکرائبر کی تعداد  دو اعشاریہ چھے بلین  تقریباً اڑھائی ارب ہے۔ اس میں روبرزو  اضافہ ہورہا ہے۔

یوٹیوب کے ڈیٹا کا حجم ( میموری سٹوریج) کتنا ہے؟

اب آتے ہیں یو ٹیوب  کے ڈیٹاکی طرف ۔۔۔ ایک اندازے کے مطابق قریباً ایک بلین گھنٹے روزانہ دیکھی جانے والی یو ٹیوب پر ہر گزرتے ہوئے منٹ کے ساتھ 100 سے 200 گھنٹے کے واچ ٹاٹم کے برابر ڈیٹا اپ لوڈ ہو رہا ہے ۔ اگر فرض کیا جائے کہ ہر منٹ میں 720 پکسل کوالٹی کی 100 گھنٹے واچ ٹائم کے برابر ویڈیوز ہر منٹ میں یوٹیوب پر اپ لوڈ ہو رہی ہیں تو یوٹیوب کے آغاز اب تک 10سے 15 ایگزابائیٹس کے برابر ڈیٹا اس پر اپ لوڈ ہو چکا ہے ۔ یہ ایک سیکسٹیلین (sixtillion (گیگا بائٹس کے برابر ہے ۔

یوٹیوب کا ڈیٹا کہاں جمع کیا جاتا ہے؟

 یوٹیوب پر اتنی بڑی مقدار میں ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر وصول کرنا ، پراسیس کرنا اور محفوظ کرنا کو آسان کام نہیں ہے ۔ اس مقصد کے لیے گوگل نے دنیا کے مختلف علاقوں میں بہت بڑے بڑے ڈیٹا سینٹر قائم کر رکھے ہیں ۔اس وقت گوگل کے دنیا بھر میں 21 ڈیٹا سینٹر قائم ہیں ۔ 2019 گوگل نے خالی ڈیٹا سینٹرز کے لیے 13 بلین ڈالر مختص کیے ۔ (یہ رقم کتنی بڑی ہے اس کا اندازہ ان 6 بلین ڈالرز سے لگائیے جو آئی ایم ایف سے ہماری سرکار قرض لینا چاہتی ہے ۔)

یوٹیوب کا ڈیٹا سٹوریج  کب ختم ہوگا؟

ہر کسی کی پسند کا اگر سو فیصد نہیں تو ستر اسی فیصد مواد یوٹیوب پر موجود ہے ۔ جیسے جیسے وقت گزرتا جارہا ہے یوٹیوب پر کانٹینٹ بھی اسی تناسب سے بڑھتا جا رہا ہے ۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ ہر وقت یوٹیوب پر کتنا مواد اپ لوڈ ہو رہا ہے ؟ یہ مواد کہاں سٹور ہوتا ہے اور۔۔۔۔ کیا کبھی ایسا وقت بھی آ سکتا ہے کہ یوٹیوب ڈیٹا سٹوریج فل ہو جانے کی وجہ سے کسی ویڈیو کو اپلوڈ کرنے سے انکار کر دے ؟

یاد رکھیے کہ گوگل کے یہ 21 ڈیٹا سینٹر اس قدر بڑے ہیں کہ اگلے کئی برسوں تک یوٹیوب اور گوگل کی دیگر ویب سائیٹس کا ڈیٹا بہت آسانی کے ساتھ اپنے اندر سمو سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ جیسا ہم پہلے بات کر چکے ہیں کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ڈیٹا سٹوریج کے میدان میں بھی بہت ترقی ہو رہی ہے۔ تھوڑی سپیس میں زیادہ ڈیٹا سٹور کرنے کی صلاحیت آنے والے برسوں میں کہاں کی کہاں پہنچ جائے گی یہ کوئی نہیں جانتا۔۔۔۔ ہو سکتا ہے یہ 21 ڈیٹا سینٹر ہی کبھی نہ بھریں۔۔۔اور اگر کبھی بھر بھی جائیں تو اتنی بڑی دنیا میں ایسے کئی اور ڈیٹا سینٹر قائم کرنا گوگل کے لیے کچھ مشکل نہیں۔۔۔کیونکہ یہ ڈیٹا ہی تو ہے جو گوگل کے اپنے ہونے کا جواز ہے۔

اس لیے صاحب! بے فکر رہیے۔۔۔ گوگل اور اور یوٹیوب کو کبھی ڈیٹا سٹوریج فل ہونے کا مسئلہ نہیں درپیش ہو گا۔

گوگل ڈیٹا سنٹر کی سیر کرنے کے لیے اس ویڈیو کو ملاحظہ کیجیے۔

 

متعلقہ عنوانات