واٹس ایپ میسج دو دن بعد بھی ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے: واٹس ایپ اپ ڈیٹ
واٹس ایپ نے نئی اپ ڈیٹ جاری کردی ہے جس کی وجہ سے صارف کو دو دن سوچنے کا موقع مل جائے گا۔۔۔
واٹس ایپ دنیا میں میسجنگ کا بہترین اور مقبول ترین پلیٹ فارم ہے۔ اپنے صارفین کے لیے مسلسل بہتری اور اپ ڈیٹ لانا اس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ تاہم فیس بک اور ٹویٹر کی طرح کئی فیچرز واٹس ایپ میں شامل نہیں ہیں۔ ان میں ایک فیچر میسج کو ایڈیٹ کرنا یا پوسٹ کے بعد اس میں ترمیم کرنے کا آپشن شامل ہے جو فی الحال واٹس ایپ میں شامل نہیں ہے۔ لیکن واٹس ایپ نے صارفین کو ایک خوش خبری دی ہے۔۔۔آئیے اس کی کھوج لگاتے ہیں۔
واٹس ایپ کے تازہ فیچرز
واٹس ایپ تیزی سے مقبول ہوتی میسجنگ ایپلی کیشن ہے۔ اس وقت دو ارب سے زائد افراد واٹس ایپ استعمال کررہے ہیں۔ واٹس ایپ انتظامیہ 2011 سے واٹس ایپ میں مسلسل اپ ڈیٹ اور بہتری کے لیے کوشاں ہے۔ 2022 میں بھی واٹس ایپ نے نئے فیچرز کا عزم کیا اور مئی 2022 کے آخر تک کئی نئے فیچرز کو شامل کردیے جائیں گے۔ جن میں سے کئی فیچرز اپ ڈیٹ کردیے گئے ہیں جیسے واٹس ایپ گروپ میں ممبزر کی تعداد 256 سے بڑھا کر 512 کردی گئی ہے، کمیونٹی آپشن ایکٹو کردیا گیا ہے، میسج ری ایکشن میں اضافہ کردیا گیا ہے وغیرہ وغیرہ۔
مزید پڑھیے: واٹس ایپ نے 10 نئے فیچرز جو 2022 میں لانچ ہورہے ہیں
واٹس ایپ نے دو دن کی مہلت کس لیے دی ہے؟ نیا فیچر اپ ڈیٹ
جیسا کہ پہلے ذکر کیا گیا کہ واٹس ایپ میں فیس بک اور ٹویٹر کی طرح میسج ایڈیٹ کرنے کا آپشن نہیں ہے۔ لیکن واٹس ایپ نے اس کے متبادل ایک آپشن متعارف کروایا تھا کہ میسج لکھنے یا پوسٹ کرنے کے بعد چند منٹوں بعد وہ میسج ڈیلیٹ(حذف) کیا جاسکے گا۔
واٹس ایپ پر صارف کو پیغام ڈیلیٹ کرنے کا اختیار ہے لیکن 4096 سیکنڈز کی حد ہے یعنی 68 منٹ اور 16 سکینڈز سے پہلے پیغام کو ڈیلیٹ کیا جاسکتا تھا۔ چند ماہ قبل واٹس ایپ کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کچھ عرصے تک صارف یہ سہولت دی جائے گی کہ وہ کسی بھی وقت میسج حذف کرسکتا ہے۔
💭 Rethinking your message? Now you’ll have a little over 2 days to delete your messages from your chats after you hit send.
— WhatsApp (@WhatsApp) August 8, 2022
واٹس ایپ نے میسج ڈیلیٹ کرنے سے متعلق گزشتہ روز نئی اپ ڈیٹ جاری کردی ہے۔ اس اپ ڈیٹ کے مطابق اب صارف 68 منٹ کی بجائے 2 دن یعنی 48 گھنٹوں بعد بھی میسج کو ڈیلیٹ کرسکتا ہے۔ امید ہے کہ چند ماہ بعد اس دورانیے میں مزید اضافہ کردیا جائے اور میسج کو کسی بھی وقت ڈیلیٹ کرنے کی سہولت دے دی جائے۔
کیا میسج کو ایڈیٹ بھی کیا جاسکتا ہے؟
واٹس ایپ نے رواں برس جون میں میسج ایڈیٹ کرنے کی اپ ڈیٹ جاری کی تھی۔ لیکن فی الحال یہ سہولت بیٹا ورژن اور چند مخصوص ممالک کے لیے دستیاب ہے۔ امید ہے کہ اس اپ ڈیٹ کو دوسرے ممالک میں بھی پیش کردی جائے گی۔
مزید پڑھیے: واٹس ایپ کا نیا فیچر جس کا برسوں سے انتظار تھا