ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان جون میں ون ڈے سیریز
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم جون 2022 پاکستان کو دورہ کرے گی۔ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ پہلی سیریز ہے جو کووڈ پابندیوں سے آزاد ہوگی۔
یہ دورہ 8 جون سے 12 جون 2022 تک ہوگا۔ تمام میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
ون ڈے انٹرنیشنل میچز شیڈول
1۔ پہلا ون ڈے :8 جون 2022
2۔ دوسرا ون ڈے: 10 جون 2022
3۔ تیسرا ون ڈے: 12 جون 2022
یاد رہے کہ دسمبر 2021 میں ویسٹ انڈیز کے پاکستان کے دورے پر تین ٹی ٹوینٹی اور تین ون ڈے کھیلے جانے تھے لیکن تین ٹی ٹوینٹی کھیلے گئے۔ پاکستان تینوں میچز میں ناقابل شکست رہا۔ لیکن کووڈ کیسز میں اضافے کی وجہ تین ون ڈے میچز ملتوی کردیے گئے۔ بعد ازاں دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ کی مشاورت سے مارچ 2022 میں اس دورے کا نیا شیڈول جاری کیا جس کے مطابق اب یہ میچز جون 2022 میں کھیلے جارہے ہیں۔
پاکستان کے لیے یہ سیریز جیتنا کیوں اہم ہے؟
پاکستان آئی سی سی کی حالیہ رینکنگ کے مطابق چھٹے نمبر پر ہے جبکہ ویسٹ انڈیز آٹھویں درجے پر براجمان ہے۔اگرچہ دونوں ممالک کے کرکٹ رکارڈ میں زیادہ فرق نہیں ہے لیکن ویسٹ انڈیز کا پاکستان کے یوم لینڈ میں کھیلنا اتنا آسان نہیں ہوگا۔ یاد رہے کہ تین ون ڈے کی یہ سیریز پاکستان کے لیے ہرصورت جیتنا بہت اہم ہے ورنہ پاکستان کو ورلڈ کپ کوالی فائیر میچز کھیلنا ہوں گے۔
کس کا پلڑا بھاری
پاکستان اور ویسٹ انڈیز 1975 سے ایک دوسرے کے خلاف میچز کھیل رہے ہیں۔ اب تک دونوں ممالک کے درمیان 134 ون ڈے میچز ہوچکے ہیں جن میں ویسٹ انڈیز 71 میچز جیت کر پکڑا بھاری ہے جبکہ پاکستان 60 میچز میں کامیابی حاصل کر چکا ہے۔ پاکستان کو ہوم گراؤنڈ کی وجہ سے نفسیاتی برتری حاصل ہے۔ جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی کسی طرح کم نہیں ہے۔ امید ہے کہ کووڈ پابندیوں کے بغیر پہلی بار کھیلی جانی والی سیریز جوش اور دل چسپی سے بھرپور ہوگی۔ ویسٹ انڈیز پاکستان آنے سے قبل نیدرلینڈ کا دورہ کرے گی۔ نیدرلینڈ کے ساتھ بھی تین ون ڈے کی سیریز ہے جو 31 مئی 2022 سے 4 جون 2022 تک جاری رہے گی۔
ویسٹ انڈیز کی جیت کا تناسب
ویسٹ انڈیز مجموعی طور پر 831 میچز کھیل چکا ہے جن میں 405 میں کامیابی اور 386 میں شکست کا سامنا کیا جبکہ 10 نیچر بغیر نتیجے کے ختم ہوئے۔ اس طرح ویسٹ انڈیز کی جیت کی شرح 51 فیصد رہی ہے۔
پاکستان کی جیت کا تناسب
پاکستان اپریل 2022 تک مجموعی طور پر 939 ون ڈے میچز کھیل چکا ہے۔ جن میں 492 میں جیت مقدر رہی اور 419 میں شکست کا سامنا رہا جبکہ 8 برابر اور 18 بغیر نتیجے کے ختم ہوئے۔
مجموعی کا تناسب 54 فیصد رہا۔
ویسٹ انڈیز ٹیم سکوااڈ
ویسٹ انڈیز کرکٹ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی ٹیم سکواڈ کا اعلان کیا ہے۔
نکولَس پُورَن (کپتان), شائی ہوپ (نائب کپتان), نکروما بونر، شمارا بروکس، کیسی کیرٹے، عقیل حسین،الزیری جوزف،برانڈن کنگ، شیمرون لیوس، کائل میئرز،اینڈرسن فلپ،روومین پوویل، جائڈن سیلز، رومیرو شیفرڈ، ہائڈن والش جونیر۔ ان میں جاسن ہولڈر کو دو سیریز کے لیے آرام دیا گیا ہے جبکہ آیون لیوس فٹنیس ایشو کی وجہ سے ڈراپ کیا گیا۔
سورس: ویسٹ انڈیز کرکٹ آفیشل ویب سائٹ
پاکستان ٹیم سکواڈ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون سیریز کے لیے 16 رکنی ٹیم سکواڈ کا اعلان کیا ہے۔
بابر اعظم(کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان), عبداللہ شفیق،فخرزمان،حارث رؤف،حسن علی،افتخار احمد،امام الحق،خوشدل خان،محمد حارث (وکٹ کیپر), محمد نواز, محمد رضوان (وکٹ کیپر), محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی،شاہنواز دھانی اور زاہد محمود
سورس :پاکستان کرکٹ بورڈ ویب سائٹ