وہ سبز کھیت کے اس پار ایک چٹان کے پاس

وہ سبز کھیت کے اس پار ایک چٹان کے پاس
کڑکتی دھوپ میں بیٹھی ہے ایک چرواہی
پرے چٹان سے پگڈنڈیوں کے جالوں میں
بھٹکتا پھرتا ہے وہ ایک نوجواں راہی