وہ کہاں ملے وہ کہیں ملے

وہ کہاں ملے وہ کہیں ملے
وہ مکاں ملے وہ مکیں ملے


تو کہ حادثوں کا گلہ نہیں
وہ جہاں ملا تھا وہیں ملے


تھا شعار دل میں تو دم بہ دم
جو ملائے خندہ جبیں ملے


وہ نہیں ملے گا تو کیا ہوا
وہ گلی شہر وہ زمیں ملے