وہ اندھیرے جو منجمد سے تھے

وہ اندھیرے جو منجمد سے تھے
دفعتاً آج جگمگائے ہیں
نور برسے نہ کیوں شبستاں میں
ایک مدت میں آپ آئے ہیں