وائسرائے اور بائیں ہاتھ کا کھیل
لارڈارون ہندوستان کے وائسرائے مقرر ہوئے ۔ ان کا دایاں ہاتھ جنگ میں کٹ چکا تھا ۔ مختلف اخبار نے اس تقرری پر مخالفانہ انداز میں لکھا۔ لیکن مولانا سالکؔ نے ’افکار و حوادث ‘ میں جس طریقے سے لکھا وہ قابل تعریف ہے لکھتے ہیں:
’’ہندوستان پر حکومت کرناان کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے ۔‘‘