وصل کی شب ہے اور سینے میں

وصل کی شب ہے اور سینے میں
ایک مدہوش آگ کا رس ہے
آج سارے چراغ گل کر دو
آج اندھیرا بڑا مقدس ہے