وقت

وقت اس کو ہی پیار کرتا ہے
جو اسے پر وقار کرتا ہے
وقت جا کر کبھی نہیں آتا
یہ بھلا کس سے پیار کرتا ہے
جو بھی کرنا ہے بس وہ کر گزرو
وقت کب انتظار کرتا ہے
کھو دیا جس نے وقت کو بیکار
عمر بھر دکھ شمار کرتا ہے
وقت کا ہو گیا ہے جو پابند
عقل وہ اختیار کرتا ہے
وقت گر آدمی کا اچھا ہو
ہر کوئی اعتبار کرتا ہے
وقت جس کا خراب ہو جائے
اس کو یہ زار زار کرتا ہے
وقت کا اعتبار مت کرنا
وقت کب اعتبار کرتا ہے
وقت کی ہر بہار ہے ابرارؔ
وقت ہر پل بہار کرتا ہے