وقفہ احمد ندیم قاسمی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں راستہ نہیں ملتا منجمد اندھیرا ہے پھر بھی با وقار انساں اس یقیں پہ زندہ ہے برف کے پگھلنے میں پو پھٹے کا وقفہ ہے اس کے بعد سورج کو کون روک سکتا ہے