وعدہ فرحت احساس 07 ستمبر 2020 شیئر کریں سورج کے گولے کو مٹھی میں بھینچ کر وعدہ کرتا ہوں جب تک پورے کا پورا انگار تمہارے چہرے میں نہیں بدلتا تب تک دنیا میں شام ہی ہوگی اور نہ میری ہتھیلی کے گھاؤ ہی بھریں گے