اس زلف نے ہم سے لے کے دل بستہ کیا

اس زلف نے ہم سے لے کے دل بستہ کیا
ابرو نے کجی کے ڈھب کو پیوستہ کیا
آنکھوں نے نگہ نے اور مژہ نے کیا کیا
کیفی کیا دیوانہ کیا خستہ کیا