اس کی خوشبو سے معطر ہے مری تنہائی

اس کی خوشبو سے معطر ہے مری تنہائی
یاد اس کی مجھے تنہا نہیں ہونے دیتی
ابن آدم ہوں خطا ہوتی ہے مجھ سے تسکین
اس کی رحمت مجھے رسوا نہیں ہونے دیتی