اس کے آنے کی دعا ہوتی ہے دن بھر لیکن

اس کے آنے کی دعا ہوتی ہے دن بھر لیکن
در پہ دستک مرے دیتا ہے اثر شام کے بعد
سارا دن گھر مرے رہتی ہیں کڑی دوپہریں
ہاں مری شام بھی آتی ہے مگر شام کے بعد